20 اپریل، 2017، 11:26 AM

پاکستان میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی  پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 8  دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شیخوپورہ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر نارنگ کے نزدیک کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ترجمان کے مطابق بدھ (19 اپریل) کی شب ساڑھے 11 بجے سی ٹی ڈی کی ٹیم دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی میں کامیاب ہوئی اور انہیں ہتھیار ڈالنے کے لیے چیلنج کیا جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کا آغاز کردیا۔ترجمان کے مطابق ’سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی، تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 'مقابلے کے دوران 8 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے، جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 سے چار دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت اور فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

News ID 1871926

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha